English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائیں گے”

مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا آپریشن آج ہونے جارہا ہے اور میاں شہبازشریف صرف آج کے دن کے لیے وہاں رکے ہوئے ہیں، نوازشریف کا آپریشن ہونےکے بعد شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، امکان ہے شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی لیکن کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کریں گے، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، نیب اور ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن منہگائی پر نمبر نہیں بنانا چاہتی، چھ ماہ بعدبقول چودھری شجاعت اوردیگر کوئی وزیراعظم بننے پر تیار بھی نہیں ہوگا۔

متحدہ اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم خود ساختہ احتجاج کرکے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہتے، پیپلزپارٹی اورمولانانےاحتجاج کااعلان کیاہے لیکن ہم نہیں چاہتےکہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدبنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے