ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان کی کمپنی ٹون نے ای 20اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس میں آر ٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے نازیبا سیلفیز لینے کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی ممکنہ فحش تصاویر کو پکڑ کر انہیں بلاک کر دیتی ہے اور والدین کو بھی پکسلٹیڈ تصاویر اس وقت بھیج دیتی ہے جب ان کے بچے عریاں سیلفی لینے کی کوشش کریں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی کیمرا ایپ میں ویسی ہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو سوشل میڈیا کمپنیاں پورن تصاویر کو پکڑنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ فون میں ایسے حفاظتی فیچر موجود ہیں جو والدین کو بچوں کو تحفظ دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔

