English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلس ویلز نے بھی پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہترین قرار دیدیا

القمر

واشنگٹن (آن لائن )امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دید یے۔نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلزنے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلیے پْرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے