English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کیخلاف کارروائی کیلئے پنجاب حکومت کا وفاق سے رابطہ

القمر

لاہور،اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق حکومت جائے گی، وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اب وہ کارروائی کے لیے آگے اقدام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ
نوازشریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔علاوہ ازیںوزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد نے وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے معاملے پر بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیرِ صحت نے بریفنگ میں بتایا کہ نوازشریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو نہیں بھجوائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔تاہم گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست کو مسترد کردیا تھا اور اب اس معاملے پر وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا گیا تھا مگر پنجاب حکومت کے فیصلے کی مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے