عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن میں شاہ حسین کینسر فاؤنڈیشن نے فلسطینی بچوں کے علاج کے لیے فلاحی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں فلسطینی غیر سرکاری تنظیم ڈویلپمنٹ سنٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ اور فلسطینی کاروباری شخصیت زاہی خوری نے 5 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ۔ فنڈ کے تحت جمع ہونے والی رقم سے غرب اردن اور غزہ میں کینسر کے شکار بچوں کے علاج میں مدد کی جائے گی۔
اردن میں حسین کینسرسینٹرکا فلسطینی بچوں کے علاج کے لیے فنڈ قائم
القمر
