English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: وزیراعظم عمران خان

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، کراچی کی ترقی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ شہر قائد کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے گورنر عمران اسماعیل کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی ضروریات اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھا جائے، شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے