اسلام آباد: سعودی حکومت سے پاکستانیوں کو ملک سے نکالنے کے لیے مہلت مل گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب سے اقامہ رکھنے والے پاکستان شہریوں کو نکالنے کے لیے 25 مارچ 2020 تک کا وقت مل گیا ہے تاکہ تمام پاکستانیوں کو نکالا جاسکے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے اقامہ رکھنے والے شہریوں کو ملک سے نکل جانے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دے رکھی ہے۔ تاہم حکومتِ پاکستان کی درخواست پر سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے خصوصی مہلت دی ہے۔
سی اے اے کے مطابق پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن سمیت نجی ایئر لائنز خصوصی آپریشن کر رہی ہیں۔
دوسری جانب قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا ہے کہ جدہ سے پشاور آنے والی پرواز PK736،کراچی سے پشاور کی پرواز PK356اور پشاور سے شارجہ کی پرواز PK-257 اسلام آبادایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی سےملتان کی پرواز PK332 لاہور سے آپریٹ کی جا رہی ہے۔
