دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس کا ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کا سلسلہ برقرار ہے، تھائی لینڈمیں سگریٹ اورمشروب شیئر کرنےسے13دوست کورونامیں مبتلا ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو وبا قرار دیے جانے کے باوجود تھالینڈ میں دوستوں نے خطرات اور ہیلتھ ایڈوائزری کو نظراندکردیا، احتیاطی تدابیر اختیارنہ کرنے والے 13 دوستوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، دوستوں نے سگریٹ اور مشروب آپس میں شیئر کیے تھے۔
ان افرادکو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کا ماہر ڈاکٹرز کی زیرنگرانی علاج جاری ہے۔
دوسری جانب بڑی بڑی شخصیات کوروناکاشکار ہونے لگیں، اسپین کی ملکہ بھی کورنا وائرس سے بیمار ہوگئیں، آسٹریلین وزیر داخلہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں فلپائنی سفیر کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ادھر لندن میں مولود میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، نومولود کورونا وائرس کا کمسن ترین مریض قرار دیا گیا ہے۔
