برطانیہ میں تھوک سے اشیا کو آلودہ کرنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈورسٹ کاؤنٹی کے علاقے لیڈل میں ایک نوجوان کو سپرمارکیٹ سے عجیب وغریب حرکت کرنے پر نکال دیا گیا اور شہریوں کی شکایت پر بعدازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم پر الزام ہے کہ سپریم مارکیٹ میں خریداری کے دوران اس نے تھوک سے کھانے پینے کی اشیا کو آلودہ کیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ماسک لگائے اور دستانے پہنے ایک شخص نے خریداری کرتے ہوئے اپنی انگلیاں منہ میں ڈالیں اور کئی بار وہاں رکھی ہوئی اشیا پر رگڑیں جس سے وہ آلودہ ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشیا کو آلودہ کرنے کے الزام میں 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہےاور اسے 6 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزم کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا اور نہ ہی وائرس کی کوئی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

