ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طبیعت نہ سنبھلنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کو دس دن بعد بھی طبیعت میں بہتری نہ آنے پر گزشتہ روز لندن کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے اس منتقلی کو ’’احتیاطی قدم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن کو ڈاکٹروں کے مشورے پر مزید ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کے روز کورونا وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وہ ازخود قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ امورِ حکومت کےلیے وہ ویڈیو اور کانفرنس کال کے ذریعے دیگر سرکاری عہدیداروں سے رابطے میں تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں