English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کو انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے نوٹس

القمر

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر حکومت کو مرکزی خطے میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ جسٹس این وی رمنا ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور بی آر گائائی پر مشتمل تین ججوں کے بنچ نے ای میل کے ذریعے جموں و کشمیر حکومت کے قائمہ وکیل کو نوٹس جاری کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے درخواست کی سماعت کی گئی۔وکلا وکلا شادان فراست اور حذیفہ احمدی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کیے۔احمدی نے عدالت کو بتایا کہ کہ جموں و کشمیر میں ٹیکنالوجی اور رابطے کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔ اورطلبا کی ورچوئل کلاسز صرف تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہیں۔2 اپریل کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کی وجہ سے علاقے میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی درخواست کی گئی تھی۔”فاونڈیشن فار میڈیا پروفیشنلز” کی دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریض ، ڈاکٹر اور علاقے کے عام عوام کوویڈ 19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات ، رہنما ئی، مشورے اور حکومتی احکامات کی تفصیلات حاصل کرنے سے قاصر ہیں جو مستقل طور پر اپ ڈیٹ کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے