قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) قنبر کے نزدیک دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ،گھروں میں کہرام برپا۔ تفصیلات کے مطابق قنبر شہر کے میرانی محلے کے رہائشی لیاقت علی مغیری جو اپنے دوست سید جعفر علی شاہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پرگائوں لالو رائنک سے قنبر شہر کی طرف آرہے تھے جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار ضلع قنبر کے گائوں خدا بخش مغیری کے رہائشی بابر علی مغیری مخالف سمت سے آرہے تھے کہ انڈس ہائی وے قنبر وگن روڈ پر لالو موڑ کے مقام پر دونوں تیز رفتارموٹر سائیکلوں کا آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان لیاقت علی ولد غلام قادر مغیری جبکہ 18 سالہ بابر علی ولد عبد الغفار مغیری شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سید جعفر علی شاہ ا ور حسنین علی مغیری شدیدزخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلیے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ وگن پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کیے جو اپنے اپنے گھر پہنچے تو سخت کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے دونوں موٹر سائیکلیں اپنی تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
قنبر علی خان،دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ،2نوجوان جاں بحق
القمر
