English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پابندیاں اٹھانے کیلیے 6 معیارات پر پورا اترنا ہو گا،ڈبلیو ایچ او

القمر

نیویارک (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ کچھ ممالک اور کمیونٹیز کئی ہفتوں سے معاشی و معاشرتی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں،کچھ ممالک غور کررہے ہیں کہ کب ان پابندیوں کو اٹھایا جائے اور کچھ ممالک سوچ رہے ہیں کہ کیا نئی پابندیاں لگائی جائیں یا نہ لگائی جائیں تاہم یہ ممالک6 معیارات پورے کر کے پابندی اٹھانے پر غور کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اول وبا کی مؤثر روک تھام اور کنڑول کرسکنا،دوم صحت کا نظام ہر کیس کا پتا لگانے ، جانچ کرنے تشخیص کرنے اور آئسولیٹ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو، سوم مخصوص ماحول میں وبا پھوٹنے کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہو جیسے کہ نرسنگ ہومز وغیرہ ، چہارم دفاتر و دیگر کام کرنے کے مقامات اور اسکول سمیت عوامی مقامات پر لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہوں ، پنجم بیرونِ ملک سے آنے والے کیسز پر قابو پایا جاسکتا ہو اور ششم کمیونٹیز کو حفاظتی تدابیر اور وبا سے متعلق آگاہی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے