جیکب آباد لائنز ایریا کے رہائشیوں نے سڑک بند کرکے کم راشن ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکب آباد لائنز ایریا کے رہائشیوں نے ضرورت سے کم راشن ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو راشن فراہم کیا ہے، وہ ہفتہ بھر کا بھی راشن نہیں ہے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ راشن کے نام پر ہم غریبوں کو دھوکہ دیا گیا ہے، ایک گھر میں 12افراد رہتے ہیں، 5کلو آٹا اور آدھا آدھا کلو کی دالیں ہفتہ بھر میں ختم ہوگئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لائنرایریا کی غریب عوام کورونا سے تو شاید نہ مرے لیکن بھوک سے ضرور مرجائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ کہنا کہ غربت اور بھوک سے کوئی نہیں مرتا بہت افسوس کی بات ہے، مراد علی شاہ ہم غریبوں کا خیال کرتے ہوئے روزگارکے ذریعے بحال کریں تاکہ ہم اپنے گھروں کا چولہا جلاسکیں۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں راشن فراہم نہیں کرسکتی تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہمارے روزگار کے ذریعے بحال کیے جائیں ، ہم 12گھنٹے کی نوکری کے بعد دووقت کی روٹی کا بندوبست کرلیتے تھے۔
