English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اہم یورپی کمپنیوں میں چینی سرمایہ کاری سے مغرب خوفزدہ

القمر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا خیال ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران یورپ میں ٹیکنالوجی کے حساس سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ یورپی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ برطانوی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 6کے سابق سربراہ جان سیورز کا کہنا ہے کہ مغربی ٹیکنالوجی کو چینی کمپنیوں سے بچانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ اسکائی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کو سرد جنگ کے دور میں سابق سوویت یونین کے خطرے کے طور پر نہیں لیا جا سکتا لیکن ٹیکنالوجی پر کنٹرول کے حصول کی مسابقت شدید ہو رہی ہے۔ برطانیہ کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کے بیان کے ساتھ ساتھ ایسی رپورٹیں بھی سامنے آئی ہیں کہ برطانیہ ہی کی سیمی کنڈکٹر چِپ ڈیزائنر کمپنی امیجینیشن ٹیکنالوجی اپنا دفتر چین منتقل کرنے کی سوچ رکھتی ہے۔ اس کمپنی کو 2017ء میں ایک ایسی پرائیویٹ ایکوئٹی نے خریدا تھا، جسے چینی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ بھی ایسے ہی خدشات اپنے یورپی شراکت داروں پر واضح کرتی چلی آ رہی ہے۔ ان امریکی خدشات کا تعلق خاص طور پر چین کی بڑی ٹیلی موبائل کمپنی ہواوے کے یورپی براعظم میں فائیو جی نیٹ ورک منصوبے کے حوالے سے ہے۔ دوسری جانب یورپی ممالک کے چین کے ساتھ اقتصادی روابط ایک ایسے دور میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں، جب معاشی گراوٹ کی فضا پیدا ہو چکی۔ اس تناظر میں یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اس چینی سلسلے کو روکیں جس کے تحت اہم یورپی کمپنیوں کو خریدا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے