English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں مزید 4ہزار518اموات‘65ہزارنئے کیسز

القمر

واشنگٹن/لندن/پیرس/میڈرڈ/روم/بیجنگ /انقرہ/ نئی دہلی/تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میںکورونا وائرس سے مزید 4ہزار 518افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64ہزار 565ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 65ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد امریکا کی ہے جہاں مزید21ہزار لوگوں وائرس منتقل ہوا ہے۔ امریکا میں اتوار کو 1300افراد ہلاک ہوئے ، اس طرح وہاں مجموعی اموات کی تعداد 40ہزار 265ہوگئی ہے جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اتوار کو برطانیہ میں 650افراد، اٹلی میں 451، اسپین میں 410، فرانس میں 395اور ترکی میں 127افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے ترکی ایران اور چین سے بھی آگئے نکل گیا ہے جہاں اب تک 86ہزار 306افراد وائرس سے متاثرہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے