واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 2 ہزار 750 افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمگیر وبا کورونا وائرس سے امریکا میں ایک ہی دن 2 ہزار 750 اموات ہونے کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد جبکہ موذی مرض سے متاثر مریضوں کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں نزلہ زکام کے ساتھ کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوگی۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 25 لاکھ 57 ہزار 504 افراد متاثر، 1 لاکھ 77 ہزار 662 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 لاکھ 94 ہزار 881 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
