English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اور مشیران نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔

 ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز کے ساتھ کرونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے