English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں نے حکومت سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کردیا

القمر

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بندش کے سبب آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر پریشانی سے دو چار ہیں، لہٰذا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

اجمل بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ریلیف پیکیج نہیں تو کم از کم لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے، تاجر حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہفتے میں چار دن کاروبار کھولنے کی اجازت دے اور ایس او پیز بنائیں کہ جن کے تحت خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مارکیٹ آنے کی اجازت نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے