English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا: باغی جنرل کا عوام سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا مطالبہ

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے شہریوں پر پر زور دیا ہے کہ وہ لیبی حکومت کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں حفتر کا کہنا تھا کہ لیبیا کی صدارتی کونسل نے ملک میں سیاسی منظر نامے کو انارکی میں بدل ڈالا ہے۔ حکومت کی بدعنوانی اور ریاستی جرائم کے نتیجے میں ملکی معیشت بدترین شکل پر پہنچ چکی ہے۔ وزیر اعظم فائز سراج کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر ڈالا اور عوام کے مال کو بے دردی سے لوٹا۔ حکومت نے دہشت گرد ملیشیاؤں کو اپنا اتحادی بنایا اور تیل کے وسائل پر قبضہ کیا، تا کہ ان کو استعمال میں لا کر حفتر ملیشیا سے لڑنے کے لیے اجرتی جنگجوؤں کو بھرتی کیا جاسکے۔ خلیفہ حفترنے ترکی کی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی کونسل نے انقرہ کو ملک پر قبضہ کرنے کی دعوت دے کر غداری کا ارتکاب کیا۔ تاہم یہ سلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہے گا، کیوں کہ ملیشیا نے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ باغیوں کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں لیبیا کے عوام کے سامنے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ سیاسی معاہدہ ختم کرنے اور صدارتی کونسل کے سقوط کے لیے گھروں سے نکل آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے