English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنا قبول نہیں کریں گے‘ یورپی یونین

القمر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی طرف سے ایک بار پھر 1967ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازش مسترد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ غرب اُردن اور 1967ء کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے کسی بھی فلسطینی اور عرب علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم نہیں کی جائے گی۔ یورپی یونین کی سیاسی و سیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ مندوب جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کے رکن ممالک کا غرب اُردن سے متعلق موقف واضح ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم 1967ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں آنے والے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنا بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو گی اور یورپی یونین ایسے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔ بوریل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے غرب اُردن پر اسرائیل کے تسلط کو آئینی تسلیم نہیں کیا ہے۔ یورپی عہدے دار نے غرب اُردن کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں اور وادی اُردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ اُدھر امریکا نے بھی اسرائیلی انتہا پسند اور نسل پرست حکومت کے اعلان کی حمایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے