کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس گنجائش سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ اور صوبے میں مزید آئیسولیشن مراکز اور فیلڈ اسپتال قائم کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں مزید 1500 بستر لگائے جائیں گے جبکہ فیلڈ اسپتال ڈالمیا گراوَنڈ اور دارالاحساس منگھوپیر میں قائم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آج 383 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی اے ایف میوزیم کے کنونشن سینٹر میں بھی فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے گا۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 232، اموات کی تعداد 78 جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 802 ہے۔
