برطانیہ میں ایک ہی مسجد کے دو امام کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک برن کے علاقے میں واقع مسجد کے دو امام کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
مولانا عبدلماجد اور مولانا عبدالرزاق میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
دونوں اماموں کی اموات محض 24 گھنٹے کے وقفے سے ہوئی تھی، دونوں مقامی مسجد میں عرصہ دراز سے امامت کی زمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
اماموں کی اموات پر مسلمان کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صدمے میں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔
