English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیا اور حکومت کے مابین پُل کا کردار ادا کرنا میری ترجیح ہوگی: وزیر اطلاعات

القمر

نئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاوں سے نوازا۔

شبلی فراز نے کہا کہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق کی جگہ سابق فوجی افسر تعینات، شبلی فراز وزیراطلاعات مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے