English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کا درجہ دیا جائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

القمر

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوشہید کا درجہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا،حکومت کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار فرنٹ لائن ورکرزکےتحفظ اورفلاح وبہبودکیلئےفکرمندہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوشہید کا درجہ دیا جائے گا اور جاں بحق ہیلتھ ورکر کےلواحقین کو شہید کے برابر امدادی پیکج دیاجائے گا،

معاون خصوصی نے اعلان کیا کہ شہید ہیلتھ ورکرکے اہلخانہ کو30لاکھ سےلےکر1کروڑتک کا امدادی چیک دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہیلتھ ورکر کیلئے100فیصد پنشن اور سرکاری گھر بھی رکھا جائے گا،اس امدادی پیکج کا اطلاق اسلام آباد،آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے