English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکارپور، نئی حلقہ بندی پر ڈی سی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں اختلافات

القمر

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکار پور ڈسٹرکٹ میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کے نئی حلقہ بندی پر ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو کے درمیان حلقہ بندی پر سخت اختلافات ہوگئے ہیں، حلقہ بندی کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی اس میں وفاقی محکمے کے تین آفیسر اور صوبے کی دو آفیسر شامل کیے گئے ہیں اور ان کا الیکشن کمیشن سندھ کے جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو کو سخت اعتراضات ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو کو آفس بلاکر ان کو بے عزت کیا اور بدزبانی کی۔ شکارپور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو چار صفحات پر لیٹر لکھ کر ساری صورتحال سے آگاہ کیا، لیٹر میں لکھا ہے کہ ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے کام میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ان حالات میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے، حلقہ بندی کا مینڈیٹ الیکشن کمیشن کا ہے اور ضلعی کمیٹی بنانا بھی کمیشن کا کام ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر محمد جاوید نے ضلعی الیکشن کمیشن کے آفس کا دورہ کیا اور آفیشلز سے معلومات حاصل کی اور صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری الیکشن آفیس کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کی رپورٹ پاکستان الیکشن کمیشن کو بھیج دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن آزاد ہو کر کام کرتا ہے کسی بھی طرح مداخلت برداشت نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے