میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں کی کوششیں رنگ لے آئیں، واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی کے ملازمین کو سات ماہ سے بند تنخواہ مل گئی، تنخواہ ملنے پر ملازمین خوشی سے جھوم اٹھے اور چودھری منیر احمد آرائیں کا شکریہ ادا کیا۔ واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی کے ملازمین کی گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ ٹاؤن انتظامیہ اور محمکہ عوامی صحت کی چقلش کے باعث بند پڑی تھی جس کی وجہ سے ان غریب ملازمین نے فاقہ کشی سے مجبور ہو کر سخت احتجاج کیا اور واٹر سپلائی کی تالہ بندی کر کے پینے کے پانی کی سپلائی بند کردی، احتجاج کا سن کر پیپلز پارٹی کے جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں ان کے پاس پہنچ گئے اور ان کے مسائل سننے کے بعد ملازمین کو ایک ہفتے کے اندر ان کی تنخواہ دلوانے کا وعدہ کیا، جس پر انہوں نے احتجاج ختم کر کے پانی کی فراہمی شروع کردی۔ گزشتہ روز جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر انور علی تالپور سے ملاقات کر کے واٹر سپلائی اسکیم میرواہ کے ملازمین سے اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اور تمام ملازمین کی تنخواہ جو کہ سات ماہ سے رکی ہوئی تھی جاری کرادی۔ فاقہ کشی پر مجبور ملازمین سات ماہ کی تنخواہ ملنے پر خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں کا شکریہ ادا کیا۔
واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی کے ملازمین کو سات ماہ سے بند تنخواہ مل گئی
القمر
