English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے بھارت پرسخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کردی

القمر

واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی اجراء کردہ رپورٹ میں بھارت کو بطور “تشویشناک ملک” نامزد کر دیا گیا ہے۔

امریکی کمیشن نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہےکہ

بھارت نے جان بوجھ کر مذہبی آزادی کیخلاف منظم پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دی ہے، بھارتی حکومت  نے بین الاقوامی مذہبی آزادی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

امریکی کمیشن نے بھارتی حکومت، اداروں، حکام پر سفارتی و انتظامی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے، بھارت میں مذہبی آزادیاں سلب کرنے میں ملوث افراد کے اثاثے منجمد اور امریکا میں داخلہ پر پابندی عائد کی جائے۔

امریکی کمیشن نے مزید کہا کہ بھارتی شخصیات کیخلاف کارروائی کیلئے مالیاتی اور ویزا حکام کو پابند بنایا جائے۔

امریکی کمیشن رپورٹ کے بعدبھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پر پابندیوں کے اطلاق کا امکان ہے ،بھارتی جنتا پارٹی، راشٹریہ سوک سَنگھ، پولیس سمیت سرکاری حکام پر بھی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ نریندر مودی پر 2005ء میں بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات بھی سفری، سفارتی اور ویزا پابندیاں لگ چکیں ہیں،نریندر مودی پر گجرات میں مسلم کش فسادات پھیلانے میں کردار پر پابندیاں لگی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے