English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ نے بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا،شبلی فراز

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا ہے کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اور سیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اورسیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ہے۔ یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتا دے رہی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہا ہے۔ دنیا بھرمیں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جارہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔ بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔وفاقی وزیرسینیٹرشبلیفرازنے کہا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے۔ مسلمانوں کے گرد گھیرا ہرروزمزید تنگ ہورہا ہے۔ ایک طرف جموں وکشمیرمیں انہیں کرفیوکے جبرکا سامنا ہے تودوسری جانب متنازع شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے جب کہ کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے