اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 15 روپے کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کاامکان
القمر
