English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا

القمر

 

سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں صوبوں کی طرح سندھ میں بھی سی این جی کی قیمت میں کمی کی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت کمی کی گئی لیکن سندھ میں قیمت کم نہ کرنا زیادتی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کی عوام کو ریلیف نہ دینے کی قسم کھا رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ایسے فیصلوں سے سندھ دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، مشکل حالات میں بھی سندھ کو ریلیف نہیں دیا جا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے