سوات (صباح نیوز)جماعت اسلامی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے حکومت نے قوم پر وزیروں اور مشیروں کے اخراجات کا بوجھ ڈالا ہوا ہے ، وزیروں اور مشیروں کی تعداد جتنی بڑھ رہی ہے حکومت کی کارکردگی میں اتنی ہی کمی آرہی ہے ایک طرف لوگ کورونا وبا کی وجہ سے تکلیف میں ہیں تو دوسری طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،موجودہ حالات کی وجہ سے پوری دنیا میں تیل سستا ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا ، رمضان کے مبارک مہینے میں حکومت اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اورنان ایشوز کو ایشوز بنا کر عوام کی توجہ اپنی ناقص کارکردگی سے ہٹا نے کی بھونڈی کوششیں ہورہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیل کی قیمت کو مزید کم کرنے اور مہنگائی کے ستائے عوام کو بابرکت مہینے میں اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،عائشہ سید
القمر
