وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہناہےکہ اپوزیشن کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہونے چاہیے،لیکن احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔
شبلی فراز نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ سازش اور ڈیل کرکے خود کوبچایاہے،باہر سے ایک نظر آنے والی ن لیگ اندر سے تقسیم ہوگئی ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کی حکمراں جماعت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہپیپلز پارٹی کی سیاست صوبے تک محدود ہوچکی ہے۔
انہوں نے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث عناصر کو سخت سزا ملنی چاہیے،میچ فکسنگ کے حوالے سے قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ حاضر ہے۔
