English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں شراب کی دکانیں کھل گئیں، شرابیوں کی لمبی قطاریں

القمر

نئی دلی: بھارت میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے حکومت نے شراب کی دکانیں کھول دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شراب کی دکانیں کھلنے پر شرابیوں کا سمندر امڈ آیا اور دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بھارتی شہریوں نے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کو بھی ہوا میں اڑا ڈالا۔ جب پولیس نے شرابیوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا تو ان دونوں میں جھڑپ ہوگئی۔

پولیس نے شرابیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ڈنڈے برسا دیے۔

شراب کی طلب میں اضافے کا فائندہ اٹھاتے ہوئے کئی دکانداروں نے شراب پر خودساختہ بھاری ٹیکس عائد کردیے۔ جبکہ بعض دکانداروں نے جھڑپ اور رش کو دیکھتے ہوئے دکانیں نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے