English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی:دبئی سے آئے افراد کو انتظامیہ کورنٹائن کرکے بھول گئی

القمر

کراچی ( رپورٹ:محمد انور ) کوروناوائرس کے باعث دبئی سے واپس آنے والے21افراد کو انتظامیہ کورنٹائن کرکے بھول گئی ۔

کورنٹائن کیے گئے افراد میں سے امتیاز بروہی نےنمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ یکم  مئی سے سپرہائی وے پر قائم آئسو لیشن سینٹر میں موجود ہیں ،کورنٹائن کیےعرصہ ہوگیا ہےمگر ہمیں چھوڑا نہیں جارہا ہے ۔

امتیاز کا کہنا تھاکہ ان سمیت تمام افراد کا ٹیسٹ  2 مئی کو کرلیا گیا تھا، لیکن پانچ روز گزرنے کے بعدبھی ابھی تک ہماری رپورٹس نہیں آئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ آنے والے 14 مزید افراد کو انتظامیہ نے پیسے لیکر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ یہاں بدترین سلوک کیا جارہا ہے ،جہاں ہم موجود ہے وہاں بجلی کا انتظام بھی صحیح نہیں ہے ہر دو گھنٹے بعد جنریٹر بند ہوجاتا ہےاور نہ پانی کا انتظام ہے۔

امتیاز نے کہا کہ ان کے ساتھ موجود سب افراد دبئی سے ٹیسٹ کرواکر آئے تھے اورہمارے ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے