English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا فیصلہ

القمر

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا چینی چوروں کا تحفظ

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرؤف مختار کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا جا رہا ہے، فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جا رہی اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے