English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

القمر

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کہنا ہے کہ ان کا نجی لیب سے کورونا ٹسیٹ نگیٹو آیا ہے جبکہ سرکاری لیب سے ٹیسٹ پازیٹو ہے۔

انہوں نے کہا کہ طبیعت بہت بہتر ہے، کورونا وائرس کی بظاہر کوئی علامت نہیں، چند روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا، ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے سیلف آئسو لیشن اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے