English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: حزب اختلاف کا کورونا کے نام پر سیاست کرنے کا الزام

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں ں نے حکمرا ں بھارتیہ جنتا پارٹی پر کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت سب کچھ پہلے ہی طے کرلیتی ہے۔ ہم سے کچھ پوچھا تک نہیں جاتا۔ انہوں نے مرکز پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا بھی الزام بھی عائد کیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجایا سنگھ نے کہا ہے کہ مودی خود کو ٹھوس فیصلہ لینے والا وزیر اعظم ثابت کرنے کی کوشش میں پہلے قدم اٹھالیتے ہیں اور بعد میں اس کے نتائج کے بارے میں سوچتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے