سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین جب تک چاہیں گھر سے کام کر سکتے ہیں۔
کمپنی ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں ثابت ہو گیا کہ ہمارے ملازمین گھروں سے کام کر سکتے ہیں، تو اگر کمپنی کے ملازمین نے آگے بھی چاہا کہ وہ گھروں سے ہی کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت دیدی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی نے ملازمین کو کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم ضروری اور محفوظ سمجھیں گے تو دفتروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیں گے۔
