English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پومپیو کا دورہ اسرائیل مغربی کنارے میں تشدد کی نئی لہر

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حالیہ وبائی بحران کے دوران اپنا پہلا سرکاری دورہ اسرائیل کا کیا ہے۔ تل ابیب کے نواح میں واقع بن گورین ائر پورٹ پہنچنے پر پومپیو کا خیر مقدم کرنے والوں نے چہروں پر امریکی پرچم والے ماسک پہن کر ان کا استقبال کیا۔ ٹوئٹر سے جاری کردہ پیغام میں پومپیو نے کہا کہ میں اسرائیل میں ہونے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اس وقت ہم دو اہم خطرات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کووِڈ 19 اور دوسرا ایران ہے۔ اسرائیل اور امریکا ان مشکلات کے مقابل ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دورے کے ایجنڈے کا ایک موضوع مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع بعض علاقوں کا اسرائیل کے ساتھ الحاق ہو گا۔ پومپیو نے اپنے دورے کے دوران صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق حریف وموجود حلیف بینی گینٹس سے ملاقاتیں کیں۔ دوسری جانب مائیک پومپیو کی آمد پر مغربی کنارے میں تشدد کی نئی لہر دیکھنے میں آئی۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز فائرنگ کرکے الخلیل کے الفوار مہاجر کیمپ میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے شہادت کی تصدیق کی ہے۔ لڑکے کی شہادت جھڑپوں کے دوران ہوئی۔ ادھر تل ابیب میں بدھ کے روز ایک مبینہ چاقو حملے میں اسرائیلی سیکورٹی اہل کار زخمی ہوگیا، جب کہ قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی۔ جب کہ جنین میں منگل کے روز فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد قابض فوج نے شہر کو چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے