English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں بھی متعدد مارکیٹس سیل

القمر

لاہور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے لاہور میں بھی متعدد مارکیٹس سیل کردیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے متعدد مارکیٹس سیل کردی ہیں، لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے داخلی راستے پر بیریئر لگادیے گئے اور لوگوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا جب کہ اس موقع پر دکانداروں کی پولیس حکام سے تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے انارکلی بازار، رنگ محل مارکیٹ، سوہا بازار، اکبری منڈی اور موچی گیٹ سمیت اندرون لاہور کی تمام بڑی مارکیٹیں کو بند کرادیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر گھر واپس جانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں جب کہ دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج جاری ہے۔

ڈی سی افضال دانش کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کھلی دکانوں پر کورونا ایس او پیز کی عمل داری کو چیک کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چونگی امر سدھو اور فیروز پور روڑ پر کھلی دکانوں کی چیکنگ کی جہاں ایس او پی کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی دکانوں کو بند کروایا جائے گا جب کہ تحصیل سٹی میں دکان داروں کی کورونا سمپلنگ کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے