نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے چین پر متعدد الزامات لگائے جانے کے بعد چین نے امریکا سے اقوام متحدہ سے لئیے گئے قرض کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کا ریگولر آپریٹنگ بجٹ اور ’پیس کیپنگ آپریشنز‘ کی مد میں اقوام متحدہ سے لئیے گئے قرض کی رقم ا لاکھ ڈالر تک پہنچتی ہے جسے امریکا تاحال ادا نہیں کرسکا ہے۔
چین نے امریکا کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے متعدد الزامات کے جواب میں امریکا سے 1 لاکھ ڈالر قرضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ چین پر الزام لگایا تھا کہ کوروناوائرس ووہان کی لیبز میں تیار ہوا ہے جسے چین نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔ امریکا نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی بھی فنڈنگ یہ کہہ کر روک دی تھی کہ ادارے پر چین کا کنٹرول ہے جسکی وجہ سے ادارے نے چین میں کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی اصل صورتحال دنیا سے چھپائی۔
