English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین دنیا بھر کے شہریوں کی دسترس میں ہوگی، چینی صدر

القمر

بیجنگ: چینی صدر صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی تیار کردہہ کوروناوائرس ویکسین دنیا بھر کے ہر طبقے کے لوگوں کی دسترس میں ہوگی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر صدر شی جن پنگ نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں بطور کورونا وائرس فنڈنگ کے 2 ارب ڈالر دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس عالمی وبا کیخلاف اپنی جانب سے تمام اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے تحت کورونا سے متعلق تمام ممالک کے اقدامات کی مکمل تحقیقات کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ ضرور ی ہے کہ تحقیقات غیر جانبدار ہوں۔

ویکسین کے حوالے سےچینی صدر کا کہنا تھا کہ چین نے اگر کوروناوائرس ویکسین بنا لی تو وہ دنیا بھر کے ہر شخص کی دسترس میں ہوگی ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 4,884,569 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 319,765 سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے