English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کردیا

القمر

جدہ:او آئی سی کے مستقل آزاد کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل قانون مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون او آئی سی اور سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

اوآئی سی کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیری عوام نے اس غیرقانونی اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے، یہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کوتبدیل کرنے کی کوشش ہے، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت غیرقانونی اقدامات کررہا ہے۔

اعلامیہ میں او آئی سی کمیشن نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت  کے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے