English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراقی حکومت کا عید الفطر میں کرفیو لگانے کا اعلان

القمر

بغداد: عراقی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر عیدالفطر کی تعطیلات کےدوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا۔

عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کابینہ کےاجلاس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر عیدالفطر کی تعطیلات میں ملک بھر میں کرفیو لگایا جائے گاجبکہ حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی، اقتصادی اور صحت سمیت تمام چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

اجلاس میں عراق میں جاری اقتصادی بحران اور کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صحت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں رواں ہفتے عراقی پارلیمانی کرائسز سیل کی جانب سےعید کے ایام میں کرفیو کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 131 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، کورونا سےسب سے زیادہ متاثر ہونے والا دارالحکومت بغداد جہاں اب تک 1 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 71 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے