English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں کا رات10بجےتک دکانیں کھولنےکااعلان

القمر

کراچی:تاجروں نےچاندرات تک رات10بجےتک دکانیں کھولنےکااعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرالیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے  تاجر رہنما رضوان عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کواعتماد میں لےکرفیصلہ کیاہے کہ چاندرات تک رات10بجےتک دکانیں کھول سکتے ہیں، دکاندارایس اوپیزپرعمل کرکےکاروبارکرسکتےہیں۔

 تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں ماسک اورسینی ٹائزرکااستعمال کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھا جائے گا، وبا سے بچنے کے لیے تمام تاجرمارکیٹوں میں ایس اوپیزکاخاص خیال رکھیں،چاندرات تک مارکیٹیں رات10بجےتک کھلی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے