English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گزشتہ پانچ سالوں میں 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، شہزاد اکبر

القمر

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں 26 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی اور مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سالوں میں 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شوگر رپورٹ سےمتعلق نئی باتیں لے کر آیا ہوں، شوگر رپورٹ سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے 20 ارب روپے کی سبسڈی دی، مارچ 2017میں 4 لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دی ،یہ کرمنل ایکٹ ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے خود کو لائق اعظم تصور کر رکھا ہےوہ کمیشن کے سامنے ٹارزن بن کر پیش ہوئے تھے،شاہد خاقان ای سی سی کی سربراہی کرتے رہے ہیں، ن لیگ کے دور میں 26 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی جب کہ  ہمارے دورمیں پنجاب میں 2.4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، وزیر ا عظم نےچینی کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ پر کمیشن بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں آڈٹ کے معاملات کو دیکھا گیا ہے رپورٹ انگریزی میں ہے اور شاید بڑی ہے اس لیے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،ہمارے کچھ دوستوں نے شاید رپورٹ صحیح سے نہیں پڑھی،ہماری کابینہ نےفیصلہ کیا کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے