English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاسوس کبوتر پکڑنے کا بھارتی دعویٰ کبوتر کے مالک نے مسترد کردیا

القمر

سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ کے علاقے بگا شکرگڑھ کے رہائشی نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذکورہ کبوتر کے مالک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈی سے ملحق بگا شکرگڑھ کے رہائشی حبیب اللہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حال ہی میں پکڑا گیا کبوتر میرا ہے‘ جوڑے کا دوسرا کبوتر میرے پاس موجود ہے اور یہ میرا پالتو کبوتر ہے جو کبھی بھی جاسوس یا دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔ بگا شکر گڑھ کے مکینوں نے کبوتر کو جاسوس قرار دینے اور پکڑنے کے خلاف احتجاج کیا‘ بھارت مخالف نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے