English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول نایاب ہوگیا

القمر

کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہر قائد میں پٹرول نایاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھر کے بیشتر پیٹرول پمپ پر پیٹرول نہ ملنے پر موٹر سائیکل سواروں سمیت گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،جس  کی وجہ سے  کورونا وائرس کی ایس اوپیز کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا.

 پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول ختم ہونے کے  بعد کراچی کے کئی  پمپس کو بند کردیا ۔

مزید پڑھیے : http://پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی کمی

واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11روپے تک کمی کی ہے، جس کے بعد  پیٹرول کی  نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے