English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

القمر

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق (کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تازہ کاروائی کے دوران جنوبی کشمیر کے اضلاع کلگام اور اسلام آباد میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم سی کے مطابق مقبوضہ وادی کے کولگام کے نیپورہ اور اسلام آباد کے علاقے للن میں فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران دو جوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی پولیس اور فوجی دستوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے جبکہ قابض حکام نے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیرکے ضلع بٹگر ام میں سرچ آپریشن کے نام پر 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے